یہ بیگ پھٹ بھی جائیں تو کام دیتے ہیں.. کلاتھنگ بیگز کے 7 انوکھے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

یہ بیگ پھٹ بھی جائیں تو کام دیتے ہیں.. کلاتھنگ بیگز کے 7 انوکھے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

 

آج کل مہنگے برانڈ والے کپڑے پلاسٹک کے بیگز میں ڈال کر بیچتے ہیں. خواتین جلدی میں ان بیگز کو کہیں کونے میں ڈال دیتی ہیں جو بعد میں پھینک دیے جاتے ہیں. البتہ آج ہم ان بیگز کے استعمال کے کچھ کارآمد طریقے آپ کو بتائیں گے.

اگر بیگ بڑے سائز کا ہے تو اس میں کام والے ایسے جوڑوں کا رکھیں جن میں کیڑا لگنے یا کام کالا ہونے کا ڈر ہو.

بیگ کا کوئی حصہ پھٹ جائے تو قینچی سے کاٹ کر انھیں جالی اور ٹوکریوں کے اندر بچھانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے.

چھوٹے سائز کے بیگز، میک اپ پاؤچز یا جیولری پاؤچ کے طور پر ہینڈ بیگ یا دراز میں رکھے جاسکتے ہیں.

چونکہ یہ بیگ ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں اس لیے ان میں مختلف اقسام کی ریل اور بیلیں رکھی جاسکتی ہیں. اس طرح انھیں زیادہ تلاش نہیں کرنا پڑتا.

ان بیگز کے ہر طرف ڈبل ٹیپ لگا کر الماری کے اندرونی دروازے پر چپکا دیں. یہ ایک طرح کا آرگنائزر بن گیا ہے. اب اس میں چھوٹے بچوں کی یا عام سی چھوٹی موٹی چیزیں ڈالی جاسکتی ہیں.

بیگ کے ایک جانب کلپ والا ہینگر لگا کر الماری میں لٹکا دیں. اس میں بھی موزے، گلوز یا کیچرز وغیرہ رکھے جاسکتے ہیں.

ان بیگز کو فولڈر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. بچوں کو کاغذات وغیرہ رکھنے کے لیے مہنگے فولڈرز دلانے کے بجائے گھر میں یہی بیگز استعمال کے لیے دیں.

Post a Comment

0 Comments