ماں نہر میں پیر ڈالے بیٹھی تھیں اور مجھے بلا کر کہا کہ.. افتخار ٹھاکر کے ساتھ حج میں کیا ہوا تھا جسے یاد کر کے وہ رو پڑے؟

ماں نہر میں پیر ڈالے بیٹھی تھیں اور مجھے بلا کر کہا کہ.. افتخار ٹھاکر کے ساتھ حج میں کیا ہوا تھا جسے یاد کر کے وہ رو پڑے؟

 


میرے نانا نے حج کیا تھا اور ماں کہتی تھی کہ ایک بار تیرے ساتھ حج کرنا ہے. تب میرے پاس بس کے کرائے کے پیسے نہیں ہوتے تھے نہ ہی پاسپورٹ تھا اسی حالت میں ماں کا انتقال ہوگیا"

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا جنھوں نے الف میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی مرحومہ والدہ کا ذکر کیا اور حج میں پیش آئے روحانی واقعات بھی سنائے.

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ جب وہ حج کے سفر کے لیے گئے تو ان کے پاس آئس باکس میں بہت ساری برف تھی. وہاں وہ سب سے پوچھتے ہوئے جارہے تھے کہ کسی کے پاس ویکسین ہے تو وہ یہ برف لے لے. اتنے میں ایک بوڑھی خاتون آئی اور انھوں نے کہا کہ "خدا تمھارا بھلا کرے یہی مجھے چاہیے تھی" پھر آئس کیوب ڈالنے کے بعد انھوں نے میرا ماتھا چوما اور کہا "تمھاری ماں کتنی خوش نصیب ہے"


اسی رات میں نے اپنی مرحومہ ماں کو خواب میں دیکھا کہ وہ ایک خوبصورت نہر میں پاؤں ڈال کر بیٹھی ہیں اور مجھے م بلا کر کہتی ہیں کہ ایسا سیب تو نے کبھی نہیں کھایا ہوگا. دیکھا تو درخت سے ایک سیب لٹک رہا تھا. افتخار ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ اداکار نعمان اعجاز بھی حج کررہے تھے اور ساتھ اپنے بزرگ سسر کو حج کروا بھی رہے تھے. انھیں حج کے ساتھ اللہ نے خدمت کی سعادت بھی دی تھی.

Post a Comment

0 Comments