قیمتی گاڑی اور عالیشان گھر۔۔ شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی ثنا جاوید کے پاس کتنی دولت ہے؟

قیمتی گاڑی اور عالیشان گھر۔۔ شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی ثنا جاوید کے پاس کتنی دولت ہے؟

 

حال ہی میں شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ صرف18 سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ثنا جاوید نے کیرئیر کی ابتداء 2012 میں مشہور ٹیلی ویژن سیریز "شہرِ ذات" میں ایک معمولی کردار کی اور آج ثنا کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔


ثناء جاوید نے جیو ٹی وی کی بے حد مقبول ڈرامہ سیریز "خانی" میں صنم خان کا کردار ادا کیا جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔ ثنا کی پہلی شادی عمیر جسوال سے ہوئی جو ایک معروف گلوکار ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان تلخیوں کی خبریں سامنے آئیں۔ ثنا اور شعیب کی شادی کا اعلان رواں ہفتے سامنے آیا۔ سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈرامے کی ہر قسط پر ایک لاکھ معاوضہ لینے والی ثنا جاوید لگ بھگ 50 سے 70 کروڑ کے اٖثاثوں کی مالکن ہیں البتہ شعیب ملک سے شادی کے بعد دونوں کی کل جائیداد 320 کروڑ بنتی ہے۔ شعیب مرسیڈیز ایس ایل، ایوو 9 ، نسان 350 زی ‘جیسی قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اس کے علاوہ سیالکوٹ میں ان کا ایک انتہائی خوبصورت گھر بھی ہے جبکہ وہ دبئی کا گولڈن ویزا بھی رکھتے ہیں۔ ان دونوں کے مقابلے میں بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کئی گنا زیادہ امیر ہیں ثانیہ مرزا اپنے آبائی شہر حیدرآباد اور دبئی میں شاندار بنگلوں کی مالک ہیں اور ان کے پاس کئی بیش قیمت گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کے علاوہ ثانیہ ٧ ارب سے زائد اثاثوں کی مالکن ہیں۔

Post a Comment

0 Comments